رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے سترھویں اجلاس کے نام ایک پیغام میں اس سال کے اجلاس کو جوانوں کے نام سے موسوم کرنے کو اچھا اور پسندیدہ عمل قرار دیتے ہوئے فرمایا: جوانوں کو نماز کی نورانیت اور بہجت سے آشنا کرنا ان کی بہت بڑی خدمت ہے اور وہ اس کی بدولت مستقبل کو اپنے پختہ عزم کے ساتھ تعمیر کریں گے۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس سال کے اجلاس کو جوانوں کے نام سے موسوم کرنا اچھا اور پسندیدہ عمل ہے جو اس راز و نیاز اور فیض الہی کے سرچشمہ پر صحیح نگاہ کا غماز ہے جوانوں کے پاک و پاکیز دل وہ مرکز ہیں جہاں پر یہ نورانی چراغ اپنے نور و گرمی سے معنوی راستوں میں ہدایت اور منحرف راستوں سے نجات کا باعث بن سکتا ہے جوانوں کو نماز کی نورانیت اور بہجت سے آگاہ کرنا ان کی حال و استقبال میں بہت بڑی خدمت ہے جسے وہ اپنے پختہ عزم و ارادہ کے ساتھ تعمیر کریں گے۔ میری سفارش یہ ہے کہ مسجد کو بھی جوانوں کے دلوں کی طرح پاک وپاکیزہ اور شوق و نشاط سے لبریز کریں مسجد بھی ایسا مرکز ہونا چاہیے جہاں نماز کا چراغ روشن و تابناک رہے اور معرفت و محبت و انس و صفا کا نور اس میں ساطع رہے آئمہ جماعات، امناء کمیٹیوں اور دوسرے خدمتگزاروں کو اس عظیم اور مؤثر کام کو انجام دینے میں اپنے دوش پر اس ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہیے خدا وند متعال کی بارگاہ سے نماز کے سلسلے میں اجلاس منعقد کرنے والے تمام افراد بالخصوص جناب حجۃ الاسلام قرائتی جو ثابت قدم اور استوار انسان ہیں توفیقات کا طالب ہوں۔
Friday, 6 November 2009
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment